ایران کو دھمکایا نہ جائے،امریکی صدر کو تاریخ دیکھنی چاہیے، جوادظریف

منگل 21 مئی 2019 21:31

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف نے ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی امریکی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو دھمکایا نہ جائے،امریکی صدر کو تاریخ دیکھنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

ایران امریکا کشیدگی پر ایرانی صدرحسن روحانی نیدو ٹوک بیان دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں بات چیت ممکن نہیں،ایران کے پاس موجود ہ حالات میں مزاحمت کرنے کے سواکوئی آپشن نہیں ہے اورہم امریکا کیخلاف ہر طرح کی مزاحمت کرنے کو تیار ہیں۔

اس سے قبل ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف نے بھی ٹرمپ کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ایران کو دھمکایا نہ جائے، ایرانی ہزاروں سال سے فخر کے ساتھ کھڑے ہیں ،احترام کرنا سیکھیں، اس سے فائدہ ہوتا ہے۔دوسری جانب ایران نیکم افزودہ یورنیم کی پیداوار میں چار گنا اضافہ کرنے کا بھی اعلان کردیا ۔ؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒ