ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان کو 11.129 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا

منگل 21 مئی 2019 21:43

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان کو 11.129 ارب ڈالر کازرمبادلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان کو 11.129 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا ہے، مالی سال کے اختتام پر اس میں مزیداضافہ کاامکان ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل 2019 تک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان نے 11.129 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.02 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے 10 مہینوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان نے 11.13 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیاتھا۔جن ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ان میں نیٹ وئیر بھی شامل ہیں جس کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے مں 8.76 فیصد اضافہ ہواہے، جولائی سے لیکر اپریل 2019 تک نیٹ وئیر کی برآمدات سے ملک کو 2396.474 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں نیٹ وئیر کی برآمدات سے ملک کو 2203.500 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اس عرصہ میں بیڈوئیر کی برآمدات میں اضافہ کی شرح میں 2.4 جبکہ ٹینٹ، کینوس اورترپال کی برآمدات میں 1.41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دس ماہ میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں 3.21 فیصد اضافہ ہوا،جولائی سے لیکر اپریل 2019 تک سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو2188.007 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال اسی مدت میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات سے پاکستان کو 2119.943 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :