ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی طرف سے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت 12 ملین کی گرانٹ کی منظوری

منگل 21 مئی 2019 22:00

اسلام آباد ،ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) بہائ الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی طرف سے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت 12 ملین کی گرانٹ کی منظوری دیدی ہی? تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام ا?باد نے بہائ الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کو ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت 12 ملین کی گرانٹ کی منظوری دیدی ہی? اس گرانٹ کے تحت ڈاکٹر سعید اختر اپنی ٹیم سے جن میں شعبہ فوڈ سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق اسماعیل اور حفیظ گھی ملز کے پروجیکٹ منیجر نوید ہاشمی کے ہمراہ ا?م کی گھٹلی سے خوراک اور کاسمیٹکس میں استعمال کیا جانے والا انتہائی کارا?مد تیل کی صنعتی پیمانے پر پیداوار کو یقینی بنانا ہے ?اس پراجیکٹ پر ریسرچ کی جائے گی? یاد رہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں ٹن ا?م کی گھٹلیاں ایندھن کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں? حالیہ تحقیق میں ا?م کی گھٹلی کو کارا?مد بناکر کثیر زرمبادلہ حاصل کرنے کی تجویز دی ہی?گزشتہ برس اسی نوعیت کا پراجیکٹ پاکستان ایگری کلچر ریسرچ کونسل کی جانب سے اسی تحقیقاتی ٹیم کو جاری کیاگیا جس میں جنوبی پنجاب میں سبزیوں اور پھلوں کو جدید طریقوں سے خشک کرکے گھریلو صنعت کو تقویت دینا ہے۔