وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے،وفاقی وزارت خزانہ کی وضاحت

منگل 21 مئی 2019 22:00

وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) وفاقی وزارت خزانہ،محصولات واقتصادی امورنے وضاحت کی ہے کہ وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی طرف سے منگل کو یہاں جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا ٹوئٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے اوران سے منسوب ٹوئٹراکاونٹ جعلی ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ اس جعلی ٹوئٹراکاونٹ سے کسی قسم کی معلومات کو ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے منسوب نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :