Live Updates

ورلڈ کپ میں سرفراز کے زخمی ہونے پر متبادل وکٹ کیپر کون ہوگا

عابد علی کے سکواڈ سے باہر ہو جانے کے بعد اب یہ اضافی ذمہ داری بابر اعظم کے سر ہے

منگل مئی 22:00

ورلڈ کپ میں سرفراز کے زخمی ہونے پر متبادل وکٹ کیپر کون ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) اوپنر عابد علی کے ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر ہونے کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کا متبادل وکٹ کیپر کون ہو گا ۔دائیں ہاتھ کے اوپنر عابد علی وکٹ کیپنگ کرنے کی بھی اہلیت رکھتے ہیں، تاہم اب ان کے ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر ہو جانے کے بعد اب یہ اضافی ذمہ داری بابر اعظم کے سر ہے،24سالہ بابر اعظم ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل ،عدنان اکمل اور عمر اکمل کے رشتے دار بھی ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے موجودہ کپتان 31سالہ وکٹ کیپر سرفراز احمد 2015ئ ورلڈکپ میں بطور وکٹ کیپر منتخب ہوئے تھے لیکن کوچ وقار یونس نے ورلڈ کپ کے چار گروپ میچوں میں عمر اکمل سے وکٹ کیپنگ کروائی تھی۔106 ون ڈے میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سرفراز احمد کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین وکٹ کیپر ز میں ہوتا ہے۔سرفراز نے ون ڈے میچوں میں 99 کیچ اور 23 سٹمپ کر رکھے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کئے جانے والے عابد علی برمنگھم میں قیام کریں گے جب کہ 26سال کے ٹیسٹ وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی دوران ورلڈکپ انگلینڈ میں رہیں گے
کرکٹ ورلڈکپ 2019 سے متعلق تازہ ترین معلومات