آرمی چیف سے پولینڈ مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

باہمی دلچسپی ، دفاع ، سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 21 مئی 2019 22:20

آرمی چیف سے پولینڈ مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جارو سلاوف چیف کی آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی‘ دفاع اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پولش سربراہ نے پاک فوج کی مہارتوں اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے منگل کے روز جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس مین دونوں راہنمائوں کے درمیاب باہمی دلچسپی کے امور‘ دفاع ‘ تربیتی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر پولش سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا۔ جی ایچ کیو میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے پولینڈ کے کمانڈ کو گارڈ آف آنر پیس کیا پولش سربراہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔