حکومت دبئی نے مستقل رہائش رکھنے کیلئے گولڈ کارڈ اسکیم کا اجراء کردیا

منگل 21 مئی 2019 22:20

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) حکومت دبئی نے مستقل رہائش رکھنے کیلئے گولڈ کارڈ اسکیم کا اجراء کیا ہے جس کے مطابق سرمایہ کاری کرنے سے متحدہ عرب امارات میں مستقل رہائش ممکن ہوگی۔ ابتداء میں سات ہزار افراد کو یہ سہولت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت نے مستقل رہائش رکھنے کیلئے گولڈ کارڈ اسکیم کا اجراء کردیا ہے اس اسکیم کا افتتاح دبئی کے حکمران اور امارات کے نائب صدر المکتوم نے کیا‘ اس اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کرنے سے متحدہ عرب امارات میں مستقل رہائش ممکن ہوگی ابتداء میں تقریباً سات ہزار سے زائد افراد کو مستقل رہائش کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :