Live Updates

ملکی ترقی اور کامیابی کا انحصار معیاری تعلیم پر ہے ، فردوس عاشق اعوان

پاکستانیوں سے جڑے دو اہم جزو تعلیم اور نوجوان ہیں نیب حکومتی شکنجہ سے آزاد‘ اپوزیشن کو کوئی شکائت ہے تو عدالتیں آزاد ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات y جہالت کے اندھیرے نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ملک میں یکساں نظام تعلیم اور معیاری تعلیم تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے تحت تعلیمی پالیسی جاری کرے گی yکامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور نوجوانوں کو بینک چھ فیصد شرح سود پر قرضے دے گا ۔ یہ قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے، کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ

منگل 21 مئی 2019 22:20

ملکی ترقی اور کامیابی کا انحصار معیاری تعلیم پر ہے ، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور کامیابی کا انحصار معیاری تعلیم پر ہے عام پاکستانیوں سے جڑے دو اہم جزو تعلیم اور نوجوان ہیں نیب حکومتی شکنجہ سے آزاد‘ اپوزیشن کو کوئی شکائت ہے تو عدالتیں آزاد ہیں۔ منگل کے روز کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق عوان نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس کے دس نکاتی ایجنڈے میں سے نو پر بات ہوئی عام پاکستانیوں سے جڑے دو اہم جزو ہیں جن میں ایک تعلیم اور دوسرا کامیاب نوجوان ۔

انہوںنے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں اڑھائی گھنٹے تک تعلیمی پالیسی پر بات ہوئی اور وزیر تعلیم نے کابینہ کو تعلیمی پالیسی کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جہالت کے اندھیرے نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ملک میں یکساں نظام تعلیم اور معیاری تعلیم تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے تحت تعلیمی پالیسی جاری کرے گی انہوں نے کہا کہ کابینہ میں کامیاب نوجوان پروگرام پر بھی بات کی گئی موجودہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانا چاہتی ہے اور کامیاب نوجوان کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے اس پروگرام سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور نوجوانوں کو بینک چھ فیصد شرح سود پر قرضے دے گا ۔ یہ قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے پانچ لاکھ قرض لینے والے کو پچاس ہزار مالیت کی ایکویٹی دینی پڑے گی اس پروگرام میں 25 فیصد قرضہ خواتین کیلئے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بھی غور کیا گیا اور مشیر خزانہ نے کابینہ کو قمتوں میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی اور تلخ حقیقت بتائی کابینہ نے اس مشکل پر عوام کی حمایت سے قابو پانے کے عزم کا اعادہ کیا اجلاس میں ای سی سی کے پندرہ مئی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی انہوں نے کاہ کہ نیب ایک آزاد اور خود مختیار ادارہ ہے نیب کی کارروائیوں پر اپوزیشن کو شکایات ہیں تو عدالتیں آزاد ہیں نیب اپنا کام آئین کے مطابق کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس کا دامن صاف ہوتا ہے وہ سینہ تان کر کھڑا ہو جاتا ہے اپوزیشن دھمکیاں نہ دے اور نیب کے سوالوں کا جواب دے میں نیب کی ترجمان نہیں ہوں نیب کے ترجمان مزید سوالوں کے جوابات دیں اجلاس میں اسلام آباد کے لوکل گورنمنٹ بورڈ کی تشکیل کی منظوری دی گئی چیف کمشنر بورد کے چیئرمین ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات