خیبرپختونخوا پاکستان میں سیاحت کامرکز بننے جا رہا ہے ،وزیراعلیٰ محمودخان
منگل 21 مئی 2019 22:36
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ مقامی ٹی ایم ایز اور متعلقہ حکام کے تعاون سے گلیات ، ناران ، کالام اور چترال کی سیاحتی وادیوں میں کوڑا کرکٹ کی تلفی اور صفائی کا مناسب انتظام یقینی بنائے گی تاکہ ماحول کو صاف اور سرسبر و شاداب رکھا جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، سوات اور چترال کے سیاحتی مقامات پر آنے والے سیزن کے دوران بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں ڈاکٹرز اور ادویات کی دستیابی کے ساتھ ساتھ موبائل ہیلتھ سہولیات بھی یقینی بنائے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ پچھلے موسم گرما کے مقابلے میں رواں سیزن کے دوران سیا حوں کو مزید بہتر سہولیات دی جائیں گی ۔ متعلقہ محکمے اس سلسلے میں تیز رفتاری سے اقدامات کر رہے ہیں۔ رواں سال محکمہ سیاحت زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے کوشاں ہے اور عید الفطر سے شروع ہونے والے سیزن کے دوران سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔ وزیراعلیٰ کو مزید بتایا گیا کہ سیاحوں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے محکمہ پولیس ٹورسٹ پولیس کی تعیناتی یقینی بنائے گا، ٹریفک کے مسائل سے بچنے کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پلان دیا جائے گا۔ پولیس نہ صرف سکیورٹی کی فراہمی میں مدد کرے گی بلکہ سیاحوں کو سیاحتی مقامات تک پہنچنے اور دیگر اُمور کے حوالے سے بھی سہولت فراہم کرے گی۔اجلاس میں توقع ظاہر کی گئی کہ سیاحتی مقامات پر ریسکیو 1122 کی دستیابی عید الفطر سے شروع کی جائے گی جس سے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت امداد ممکن ہو سکے ۔ خصوصی طور پر گلیات ، ناران ، کالام اور چترال کی سیاحتی وادیوں میں ریسکیو1122 کی سروس یقینی بنائی جائے گی۔ اس اقدام سے سیاحوں کو تحفظ کا احساس بھی ہو گااور وہ پرامن ماحول میں صوبے کے سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔وزیراعلیٰ نے پختونخوا ہائی وے اتھارٹی ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کو ایبٹ آباد ، مانسہرہ، سوات اور چترال کے اہم سیاحتی مقامات / علاقوں کی طرف سیاحوں کی رہنمائی کیلئے سائن بورڈز نصب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اُنہوںنے سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کی سہولت کیلئے سروس ایریاز کے قیام کیلئے تیز تر اقدامات کی بھی ہدایت کی ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بنیادی مقصد سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اُنہوںنے گلیات میں اشیائے خوردونوش کے معیار کی نگرانی یقینی بنانے کیلئے خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کو درکار دفتر کی فراہمی کی ہدایت کی ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.