یوم علی پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

منگل 21 مئی 2019 22:41

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی چو ہد ری محمد علی ر ند ھاوانے کہا کہ اکیس رمضان المبارک کوحضرت علیؑ کا یوم شہادت پر امن طر یقے سے گزا رنے کے لئے تما م تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار وا قعہ سے بچنے کے لئے فول پروف سکیو رٹی کا بندو بست کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی اس فضا ء کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے علماء کرام و انتظا میہ کے د رمیان روا بط و ضوا بط کو بڑ ھایا جا رہا ہے نیز و قتا فوقتا ان کے ساتھ مل بیٹھنے کا مقصد آپس میں روا بط کو بحال کر کے تمام مسا لک کے علماء کو قر یب لا نا اور ان میں موجوددوریوں کو ختم کر نا ہے تا کہ کسی قسم کی بد مزگی نہ رہے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ تما م مسا لک کے علما ء کے ساتھ مل کر را بطے و ضا بطے تر تیب دیکر کر ان پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے گاتا کہ مذ ہبی اہمیت کا حامل یہ دن خوش اسلوبی سے گزر ے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہارانہوں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میںشریک علماء سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ملیحہ جمال ،ایس پی پو ٹھوہار کیپٹن دوست محمد،صدر انجمن تا جران شا ہد غفور پرا چہ ،را حت کا ظمی، حا فظ اقبا ل ر ضو ی ڈسٹرکٹ خطیب و دیگر علا مہ کرام نے بھی وہاں موجود تھے۔

شرکا ء سے گفتگو کر تے ہوئے ایس پی پو ٹھوہار کیپٹن دوست محمدنے کہا کہ اسلام اتحاد و محبت اور باہمی روادری کا درس دیتا ہے ۔ بحیثیت مسلمان ہمیں ایک دوسرے کے عقائد ، نظریات اور خیالات کا احترام کرنا چاہیے اور کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے دوسرے افراد کی دل آزا ری ہو ۔انہوں نے کہا کہ انتظا می سطح پربین المذا ہب ہم آہنگی اور رواداری کی فضا کو پر وان چڑ ھا نے اور صبر و برداشت کے درس کو عا م کر کے ملک کو امن کا گہو ارہ بنا نے کے لئے ضروری انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

تا ہم امن و اما ن کی خو شگو ار فضا کو قائم ر کھنے اور شہر یوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنا نے کے لئے جہا ں ضلعی انتظا میہ کی جا نب سکیو رٹی کے جا مع انتظاما ت کئے جا رہے ہیں و ہیں علماء کر ام و د یگر مکاتیب فکر کو اس سلسلے میں خصو صی کر دار ادا کرنے کی ضرورت ہے تا کہ لو گو ں میںصبر اور بر دا شت کا مادہ پید ا کر کے اتفا ق واتحا د کی فضا کو پروان چڑھایا جا سکے۔