اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں محمد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کے خلاف درخواست پر نیب اور سپرنٹندنٹ کوٹ لکھپت جیل کو نوٹس جاری

منگل مئی 22:49

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں محمد نواز شریف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کے خلاف درخواست پر نیب اور سپرنٹندنٹ کوٹ لکھپت جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سات سال قید کی سزا طبی بنیادوں پر معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت کی۔

خواجہ حارث نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس اور ڈاکٹرز کی رائے عدالت میں پیش کیں اور کہا کہ نواز شریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز کے مطابق ان کی جان کو خطرہ ہے۔ عدالت نے درخواست پر نیب اور کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔