چیف سیکرٹری کامری کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بحالی کا حکم

اجلاس میں کوہسار یورنیورسٹی مری کے قیام پر غور، متعلقہ محکموں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب ہاوس مری میں یورنیورسٹی کے قیام سے متعلق تجاویز بھجوا دیں

منگل 21 مئی 2019 22:51

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے غیر فعال مری کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے اور اس سلسلے میں بلدیات سمیت متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت ترقی کے جامع ایجنڈا پر عمل پیرا ہے ، مری کہوٹہ ڈویلمپمنٹ اتھارٹی کی بحالی سے نہ صر ف علاقے میںترقی ہوگی بلکہ لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاحت کا فروغ اور سیاحتی مقامات کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مری کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال بنانے کیلئے مکمل تعاون فراہم کریں۔اجلاس میں کوہسار یورنیورسٹی مری کے قیام کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب ہاوس مری یا کسی دوسری سرکاری عمارت میں یورنیورسٹی کے قیام سے متعلق تجاویز بھجوا دی ہیں۔یورنیورسٹی کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ 25مئی کو چیف سیکرٹری پنجا ب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا جائے گا۔اجلاس میںایم این اے صداقت علی عباسی، محکمہ بلدیات، قانون، سیاحت اورہائر ایجوکیشن کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :