Live Updates

آئندہ بجٹ میں زراعت پر خصوصی پیکیج دے کر کھاد اور زرعی سامان پر سبسڈی دی جائے اور زراعت سے جی ایس ٹی ختم کیا جائے،نواب زبیر تالپو

منگل 21 مئی 2019 23:16

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) سندھ آباد گار اتحاد کے صدر نواب زبیر تالپور نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے زراعت کے حوالہ سے ناقص پالیسی اختیار کی ہے جس کی وجہ سے آباد گار اور کسان دونوں پریشان اور زراعت کو نقصان پہنچ رہا ہے آئندہ بجٹ میں زراعت پر خصوصی پیکیج دے کر کھاد اور زرعی سامان پر سبسڈی دی جائے اور زراعت سے جی ایس ٹی ختم کیا جائے۔

اگر سندھ حکومت نے ایسا نہ کیا تو ہم احتجاج اور دھرنا دیں گے۔ حیدرآبادپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقتدار سنبھا ل کر کھاد پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا جس پر عمل صرف پنجاب حکومت نے کیا ہے لیکن سندھ میں کوئی سبسڈی نہیں دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یوریا کھاد گذشتہ سال1360روپے کی بوری تھی اوراب1800روپے سے زائد کی ہے اسی طرح ٹریکٹرگذشتہ سال 17لاکھ روپے کا تھا اور 21لاکھ روپے سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم 2004ء کاٹن کی برآمد کے حوالہ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر تھے لیکن 2010ء کے بعد حکومت کی ناقص حکمت ِ عملی کی وجہ سے ہم پانچویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے زراعت کے معاملہ میں سنجیدگی نہیںدکھائی اور اپنی من مانیاں ختم نہ کیں تو صوبہ کو زرعی شعبہ میں ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عید الفطر کے بعد سندھ آباد گار اتحاد رابط مہم چلائے گا اورجائز مطالبات کے لیے احتجاجی تحریک چلانے اور دھرنا دینے پر غور ہوگا -
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات