راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی ،12ملزمان گرفتار

ملزمان قبضے سے 7پستول مع14روند، ایک کلاشنکوف مع5روند،125گرام چرس،10لیٹر شراب اور14بوتل شراب برآمد کر لی گئی

منگل 21 مئی 2019 23:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں12ملزمان گرفتار کر کے 6پستول 30بور مع12روند،1پستول32بور مع2روند،1کلاشنکوف مع5روند،125گرام چرس،10لیٹر شراب اور14بوتل شراب برآمد کر لی تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے رفیض سے 1پستول 30بور ،تھانہ صدرواہ پولیس نے عمیر سے 1پستو ل 30بور مع2روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ارسلان سے 1پستول 30بور مع3روندتھانہ مورگاہ پولیس نے عثمان سے 1پستول 30بور مع3روند،کاشف سے 1پستول30بور مع2روند،ہمایوں سی1پستول32بور مع2روند،تھانہ چونترہ پولیس نے محسن سے 1پستول30بور مع2روند اور مخدوم سے 1 کلاشنکوف مع 5روند ،تھانہ بنی پولیس نے واجد سے 125گرام چرس ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے اقبال سے 10لیٹر شراب ، جبکہ تھانہ چونترہ پولیس نے توفیق سے 4بوتل شراب اور شکیل سے 10بوتل شراب برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :