نئے مالی سال 2019-20کے بجٹ سے قبل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

منگل 21 مئی 2019 23:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) نئے مالی سال 2019-20کے بجٹ سے قبل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاہم حتمی تاریخ کا تعین چاروں صوبوں کی مشاورت سے ہی کیا جائے گا۔ جس میں چھٹی مردم شماری کے نتائج کی حتمی منظوری دیکر اس کی روشنی میں پاکستان میں غربت کے خاتمے اور غریب ترین خاندانوں کی سماجی تحفظ کی پالیسی پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان میں شماریات ڈویژن کو غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کا ڈویژن کا درجہ دیا گیا ہے پانچ مہینے بعد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کیا جارہا ہے ۔ چھٹی مردم شماری کے بعد غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے گھرانوں اور ان کے خاندانوں کی تفصیلات وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کو دستیاب ہو جائینگے جس کی روشنی میں موجودہ سماجی تحفظ سکیموں کے تحت رکھنے جانے والے اربوں روپے کے حقیقی مستحقین کو فراہمی ممکن بنانے میں مدد مل سکے گی ۔