دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع بونیر کی حدود کے اندر مختلف امور پر پابندیاں نافذ کرنے کے احکامات جاری

منگل 21 مئی 2019 23:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بونیر نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع بونیر کی حدود کے اندر مختلف امور پر پابندیاں نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بونیر کی جانب سے اسلحہ کے کھلونوں کی خرید وفروخت اور لین دین، ذبح شدہ جانوروں اور گوشت کی زیریں اضلاع سے ضلع بونیر کو درآمدکرنے اور موضع طوطالئی تحصیل خدوخیل بونیر میں دریائے سٹیفا مچئی برانچ میں نہانے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں یہ پابندیاں فوری طور پر دو ماہ کے لیے نافذ العمل ہوں گی جن کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیزات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :