Live Updates

اپوزیشن مخصوص مقاصد کیلئے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے : صمصام بخاری

دونوں پارٹیوں کے درمیان چارٹر آف کرپشن ہونے جا رہا ہے۔ بھائی بھائی بننے والوں کا انجام نوشتہ دیوار نظر آ رہا ہے / ماضی کی حکومت نے ڈالر کو بوگس طور پر سہارا دیاتھا، اقتدار سنبھالنے کے بعد ماضی کی خرابیاں ہمارے اندازے سے بھی بڑی نکلیں

منگل مئی 23:28

اپوزیشن مخصوص مقاصد کیلئے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے : صمصام بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ اپوزیشن مخصوص مقاصد کیلئے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے۔ منی لانڈرنگ پکڑے جانے پر بعض شخصیات سیخ پا ہیں۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان چارٹرآف ڈیموکریسی نہیں چارٹر آف کرپشن ہونے جا رہا ہے۔ بھائی بھائی بننے والوں کا انجام نوشتہ دیوار نظر آ رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے خود کھانا ہے نہ کسی کو کھانے دینا ہے۔پی ٹی آئی حکومت کا کرپشن پر کسی سے سمجھوتہ ہوا ہے اور نہ ہی ہو گا۔انہوں نے کہاکہ کڑے اور بلا تفریق احتساب کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔ پی ٹی آئی کی حکومت میںلوٹ مار کرنے والوں کو کوئی رعائیت نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

ہم سب کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ ماضی کی حکومت نے ڈالر کو بوگس طریقے سے عارضی طور پر سہارا دیاتھا۔اب اصل صورتحال کھلی ہے تو قوم کو قرضوں کا بے پناہ بوجھ برداشت کرنا پڑ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ماضی کی حکومتوں کی پیداکردہ خرابیاں ہمارے اندازے سے بھی بڑی نکلی ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے جلد صورتحال بہتری کی طرف جانا شروع ہو جائے گی۔
وزیراعظم حاضر ہے سے متعلق تازہ ترین معلومات