دنیا بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش کو خاص اہمیت حاصل ہے اور اس حوالے سے حکومتی اور غیرحکومتی سطح پر کثیر فنڈز بروئے کار لاکر موثر اقدامات کئے جاتے ہیں،

قدرت کی دیگر نعمتوں کی طرح بلوچستان میں سب سے زیادہ جنگلی حیات پائی جاتی ہے جس کے ذریعہ سیاحت کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان وچیئرمین بلوچستان وائلڈ لائف کونسل جام کمال خان کاکونسل کے پہلا اجلاس سے خطاب

منگل مئی 23:30

دنیا بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش کو خاص اہمیت حاصل ہے اور ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان وچیئرمین بلوچستان وائلڈ لائف کونسل جام کمال خان کی زیرصدارت کونسل کا پہلا اجلاس منگل کے روز منعقدہوا، صوبائی وزیر میرسلیم کھوسہ اور کونسل کے سرکاری اور پرائیویٹ ممبرز نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ٹرافی ہنٹنگ ایسٹولا آئی لینڈ سمیت ساحلی اور دیگر علاقوں میں سیاحت کے فروغ، پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کی افزائش وتحفظ، ہزارگنجی، تکتو، چلتن، شعبان اور ہنگول میں جنگلی حیات کے تحفظ، سیاحتی سہولتوں کی فراہمی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے ایک ورکنگ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جو وقتاً فوقتاً اجلاس منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ نیشنل پارکس اور دیگر سیاحتی مقامات کے دورے کرکے جنگلی حیات کے تحفظ وافزائش اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے سفارشات مرتب کرکے کونسل کو پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

چیف کنزرویٹرمحکمہ جنگلات نے اجلاس کو بتایا کہ ملک کی جنگلی حیات کا نصف حصہ بلوچستان میں ہے جبکہ زیارت، ہزارگنجی اور ہنگول میں تین نیشنل پارک موجود ہیں جہاں نایاب نسل کے جانور پائے جاتے ہیں، اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان وائلڈ لائف ایکٹ 2014موجودہے جو جنگلی حیات کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے،اس موقع پر اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دنیا بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش کو خاص اہمیت حاصل ہے اور اس حوالے سے حکومتی اور غیرحکومتی سطح پر کثیر فنڈز بروئے کار لاکر موثر اقدامات کئے جاتے ہیں، قدرت کی دیگر نعمتوں کی طرح بلوچستان میں سب سے زیادہ جنگلی حیات پائی جاتی ہے جس کے ذریعہ سیاحت کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ وائلڈ لائف کے شعبہ کی ترقی میں غیرسرکاری تنظیموں اورکمیونٹی کا تعاون بھی حاصل کیا جائے، محکمہ جنگلات کے ریسٹ ہاؤسز کی تعمیرومرمت کرکے انہیں سیاحوں کے استعمال کے قابل بنایا جائے اور جنگلات اور جنگلی حیات کے شعبہ کی ترقی کے لئے گلوبل فنڈنگ کی حصول کی کوشش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :