ماہ رمضان میں سرکاری پرائس لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں مضر صحت اور زائدالمعیاداشیاء خوردو نوش کی فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ ببرک خان

منگل 21 مئی 2019 23:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) طاہر ظفر عباسی کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں گرانفروشوں،منافع خوروں اور پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی ثانیہ صافی اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ ببرک خان کی سربراہی میں اسپیشل مجسٹریٹ پر مشتمل ٹیم نے شہر کے سٹی اور صدر کے علاقوں میں گرانفروشوں ،ناجائزمنافع خوروںاور پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے رمضان کے پہلے عشرے میں مجموعی طور پر/= 1,941,600 (انیس لاکھ اکتالیس ہزار چھ سو) روپے جرمانے کئے ان کاروائیوںکے دوران متعدد دکانداروں کو گرفتارکر کے انکے دکانوں کو سیل بھی کیا گیااس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں سرکاری پرائس لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں مضر صحت اور زائدالمعیاداشیاء خوردو نوش کی فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی انہوں نے کہا ہے کہ گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف انتظامیہ سختی سے کارروائیاںکر تی رہے گی اور دکاندار حضرت پرائس لسٹ کے مطابق خرید و فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں دکاندار کو بھاری جرمانہ اور قید و بند کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کی سہولت کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس میں عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ عیدسے قبل بیکریوں میں صفائی کی صورتحال،چیزوں کے معیار اور قیمتوںکا جائزہ لیا جائے گا تاکہ کوئی عوام کو لوٹنے اور مضر صحت اشیاء فروخت نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :