بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی کی معائنہ ٹیم نے کوئٹہ شہر میں قائم آئسکریم بنانے والی مختلف فیکٹریوں کا معائنہ کیا اور وہاں آئسکریم کی پروڈکشن کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 21 مئی 2019 23:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر جنرل ( ر ) بشیر احمد کی ہدایت پر بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی کی معائنہ ٹیم نے منگل کے روز ڈائریکٹر آپریشنز ندا کاظمی کی سر براہی میں کوئٹہ شہر میں قائم آئسکریم بنانے والی مختلف فیکٹریوں کا معائنہ کیا اور وہاں آئسکریم کی پروڈکشن کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

معائنہ کے دوران بیان فوڈ آئسکریم فیکٹری اور بیلز آئسکریم فیکٹری میں آئسکریم بنانے والے یونٹس میں غیر معیاری اشیاء و فوڈ کلر کے استعمال اور صفائی کی ابتر صورتحال پرفیکٹری مالکان کو 25، پچیس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ ناقص و غیر محفوظ فوڈ کلرز کو فوری طور پر تلف کیا گیا علاوہ ازیں بی ایف اے کی آپریشنل ٹیم کی جانب سے فیکٹری مالکان و انتظامیہ کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پروڈکشن تیار کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :