Live Updates

شیخ رشید نے 9ماہ میں ریلوے کو دس نئی ٹرینیں چلاکر 29ارب روپے کا خسارہ پہنچایا ہے، ملک شکیل اعوان

منگل 21 مئی 2019 23:32

شیخ رشید نے 9ماہ میں ریلوے کو دس نئی ٹرینیں چلاکر 29ارب روپے کا خسارہ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنما سابق رُکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے صرف 9ماہ کے دوراقتدار میں ریلوے کو دس نئی ٹرینیں چلاکر 29ارب روپے کا خسارہ پہنچایا ہے مُلکی خزانے کو اتنابڑا نقصان پہنچانے کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کی خاموشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ اس نقصان کے پیچھے فائدہ اُٹھانے والوں میں کون کونسے پردہ نشین شامل ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں راولپنڈی کے ماں بچہ ہسپتال کیلئے پانچ ارب تیس کروڑ کا جاری ہونے والا فنڈ بھی شیخ رشید کے حوالے کردیا گیا ہے ہمیشہ کی طرح اس کے خرد برد ہونے کا بھی اندیشہ ہے راولپنڈی کی عوام ایوان اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس فنڈ کی نگرانی کرنے کیلئے ایماندار لوگوں کی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی جائے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے 13سال قبل’’ ماں بچہ ہسپتال ‘‘ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر پرویز مشرف دور میں دو ارب روپے کا خرچہ ظاہر کیا تھا راولپنڈی کے شہریوں کو ان پر ہر گز اعتماد نہیں ہے کیونکہ ہرشخص یہ بات بخوبی جانتا ہے کہ 1985؁ء کی غیر جماعتی قومی اسمبلی کا رُ کن بنتے وقت شہر بھر میں ننگے پائوں انتخابی مہم چلانے والا یہ وفاقی وزیر آج نیو اسلام آباد ائیر پورٹ فتح جنگ میں بائیس ہزار کنال رقبے اور شہر بھر میں کمرشل جائیدادوں ، کوٹھیوں ،بنگلوں اور بڑے بڑے بینک بیلنس کا مالک عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی فنڈز کو خُرد بُرد کرکے بناہے شرفاء کی پگڑیاں اُچھالنے اور دوسروں کو چورچورکہکراپنے عیبوں پر پردہ ڈالنے والے شیخ رشید کا یوم حساب قر یب آپہنچا ہے پاکستان کی عوام عید کے فوراً بعد دمادم مست قلندر کیلئے تیار ہوچُکی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات