شہری کی ملکیتی دیوار گرانے اور چوری پر 6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

منگل 21 مئی 2019 23:33

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) شہری کی ملکیتی دیوار گرانے سمیت سیمنٹ وغیرہ چوری کرنے پر 6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ مین جی ٹی روڈ موڑ سمبڑیال پر واقع شہری محمد نواز ولد محمد بشیر کی زیر تعمیر ملکیتی دکان کی دیوار گرانے سمیت تعمیراتی سامان سیمنٹ، سریا وغیرہ چوری کرنے پر تھانہ سمبڑیال پولیس نے ملزمان محمد خلیل ،حامد رضا، عقیل احمد، لقمان سمیت ان کے 2نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :