احتساب کے عمل میں چیئر مین نیب اور اپوزیشن آمنے سامنے ہیں،زرتاج گل

منگل مئی 23:35

احتساب کے عمل میں چیئر مین نیب اور اپوزیشن آمنے سامنے ہیں،زرتاج گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ مریم نواز پرکرپشن کا بوجھ ہے، مریم اوربلاول کے احتجاج پر حکومت خوش آمدید کہے گی ،میں شاہدخاقان عباسی سے پارٹی میں ان کی حیثیت پر سوال کرناچاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے دورمیں پی آئی اے خسارے کا شکار جبکہ ایئر بلیو چلتی رہی، چیئر مین نیب کے انٹرویومیں جھوٹا کون ہے اور سچا کونہمیں معلوم نہیں لیکن احتساب کے عمل میں چیئر مین نیب اور اپوزیشن آمنے سامنے ہیں نیب کی کارروائیوں پر پارلیمان میں گھٹنوں گالیا ں دی گئیں مریم نواز پرکرپشن کا بوجھ ہے۔

ان کاکہنا تھا مریم اوربلاول کے احتجاج پر حکومت خوش آمدید کہے گی ،میں شاہدخاقان عباسی سے پارٹی میں ان کی حیثیت پر سوال کرناچاہتی ہوں۔