Live Updates

وزیر اعظم کو وفاقی وزیر کے کرپشن میں ملوث ہونے کی خفیہ رپورٹ پہنچا دی گئی

وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرکے مشورہ دیا گیا ہے کرپشن میں ملوث وزیر سے فوری جان چھڑوائیں، ورنہ آپ کیلئے نقصان کا باعث بنے گا: چوہدری غلام حسین

muhammad ali محمد علی منگل 21 مئی 2019 23:34

وزیر اعظم کو وفاقی وزیر کے کرپشن میں ملوث ہونے کی خفیہ رپورٹ پہنچا دی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2019ء) وزیر اعظم کو وفاقی وزیر کے کرپشن میں ملوث ہونے کی خفیہ رپورٹ پہنچا دی گئی، سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرکے مشورہ دیا گیا ہے کرپشن میں ملوث وزیر سے فوری جان چھڑوائیں، ورنہ آپ کیلئے نقصان کا باعث بنے گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں موجود ایک وزیر کرپشن میں ملوث ہے۔

اس وزیر کے خلاف کرپشن کے شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن میں ملوث اس وزیر کے خلاف خفیہ رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی رپورٹ میں وفاقی وزیر کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی رپورٹ میں خصوصی مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کرپشن میں ملوث وفاقی وزیر سے فوری جان چھڑوا لی جائے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا ہے اگر اس وزیر سے جلد سے جلد جان نہ چھڑوائی گئی، تو مستقبل میں یہ حکومت کیلئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کچھ ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ وزیراعظم ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کرنے جا رہے ہیں۔ کئی وزیروں کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے، جبکہ کئی وزیروں سے وزارت واپس لے لیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سےو فاقی وزیر شیخ رشید احمد بھی کچھ روز قبل عندیہ دے چکے ہیں۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ جو وزیر کام نہیں کرے گا، وہ گھر جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان عید کے بعد وفاقی کابینہ میں دوبارہ سے رد و بدل کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات