چیئرمین نیب نے صحافی اور کالم نگار جاوید چوہدری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا‘ چیئرمین نیب سے منسوب کی گئیں باتیں درست نہیں‘ نیب کی تردید پہلے ہی ٹی وی چینلز پر نشر اور اخبارات میں شائع ہو چکی ہے، قومی احتساب بیورو

بدھ 22 مئی 2019 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے صحافی اور کالم نگار جاوید چوہدری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا‘ چیئرمین نیب سے جو باتیں منسوب کی گئیں وہ درست نہیں‘ نیب پہلے ہی اس کی تردید کر چکا ہے جو ٹی وی چینلز پر نشر اور اخبارات میں شائع ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے جاوید چوہدری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔

چیئرمین نیب سے جو باتیں منسوب کی گئیں وہ درست نہیں۔ کالم نگار نے خود کالم میں لکھی گئی باتوں کی وضاحت کر رکھی ہے۔ نیب اس معاملے پر پہلے ہی وضاحت جاری کر چکا ہے۔ کالم میں حقائق بیان نہیں کئے گئے۔ کالم میں کچھ شخصیات اور کیسوں سے متعلق جو بیان کیا گیا وہ درست نہیں۔ نیب نے کہا ہے کہ نیب کی تردید ٹی وی چینلز پر نشر اور قومی اخبارات میں پہلے ہی شائع ہو چکی ہے۔