ایس ای سی پی کی طرف سے ایچ او اے پی کے حج لائسنسوں کی منسوخی سے جاری حج آپریشن متاثر نہیں ہوگا، صدرایچ او اے پی

بدھ 22 مئی 2019 00:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) حج آرگنائزز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایچ او اے پی) کے صدر وحید اقبال نے توقع ظاہر کی ہے کہ ایس ای سی پی کی طرف سے ایچ او اے پی کے حج لائسنسوں کی منسوخی سے جاری حج آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے طریق کار کے کچھ مسائل کی وجہ سے انہیں سنے بغیر ہی لائسنس منسوخ کئے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ او اے پی نے وزارت تجارت میں اپیل کی ہے، ہمیں اپیل میں لائسنس بحال ہو جانے کی بڑی امید ہے۔