فٹنس مسائل کے باعث دیندرا ڈوٹن دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے دستبردار

بدھ 22 مئی 2019 09:20

کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کی آل رائونڈر دیندرا ڈوٹن فٹنس مسائل کے باعث دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے دستبردار ہو گئیں۔ ان کی جگہ برٹنی کوپر کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ڈوٹن کندھے کی انجری کا شکار ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں سرجری کا مشورہ دیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ویمن ٹیم آئرلینڈ ویمن کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جس کے بعد اسے انگلینڈ ویمن کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا چیلنج درپیش ہو گا۔

اعلان کردہ سکواڈ کپتان سٹیفنی ٹیلر، شیمین کیمپ بیل، برٹنی کوپر، ایفی فلیچر، چینلی ہنری، سٹاسی این کنگ، کیسیا نائٹ، کیشونا نائٹ، نتاشا میک لین، ہیلے میتھیوز، شیڈین نیشن، کرشما رام ہیرک اور شکیرا سلیمان پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :