سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے بزدلانہ حرکت ہے،امام کعبہ

بدھ 22 مئی 2019 09:40

مکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) حرمین شریفین کے امور کے سربراہ اور امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے جدہ اور طائف میں بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مملکت سعودی عرب پر یمنی باغیوں کے حملے بزدلانہ اور گھٹیا سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہروں طائف اور جدہ پر ماہ صیام کے بابرکت ایام میں حملوں نے ثابت کیا ہے کہ حملہ آور دین سے نابلد اور عقل سے بے بہرہ ہیں۔

طائف اور جدہ پر حملے حوثی باغیوں کی طاغوتی سوچ کا مظہر اورکھلی جارحیت ہے۔عبدالرحمان السدیس نے سعودی محکمہ دفاع کی طرف سے حوثیوں کے حملوں کی سازش ناکام بنانے پر بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔