اسرائیل نے غزہ کے پانیوں میں مچھلی کے شکار کا علاقہ 15 ناٹیکل میل تک بڑھا دیا

بدھ 22 مئی 2019 09:40

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی ساحلی حدود میں مچھلی کے شکار کا علاقہ 12 سے بڑھا کر 15 ناٹیکل میل تک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کی فلسطینی علاقوں میں سرکاری سرگرمیوں کی ذمے دار رابطہ کمیٹی کے سربراہ میجر جنرل کامل ابو رکن نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام غزہ پٹی میں انسانی صورت حال کو بدتر ہونے سے بچانے کے لیے سول پالیسی کا حصہ ہے۔اسرائیل نے 10 مئی کو غزہ کے ساحلی علاقے میں فلسطینیوں کی مچھلی کے شکار کے لیے استعمال ہونے والی کشتیوں پر عائد پابندی ختم کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :