مخصوص کمپنی پر پابندی لگانا کسی ملک کے مفادمیں نہیں ، یورپی یونین میں چینی سفیر

بدھ 22 مئی 2019 09:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) یورپی یونین میں چینی سفیر چانگ مینگ نے کہا ہے کہ امریکی وزارت تجارت نے ملک کی سلامتی کو بہانہ بنا کرچینی ،واصلاتی کمپنی ہوا وے اور اس کی سترشاخوں پرپابندی عائد کی۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق یورپی یونین میں چینی سفیر چانگ مینگ نے کہا کہ گلوبلائزیشن کے تناظر میں فائیو جی کی ترقی اور اس کااستعمال دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان تبادلے اور تعاون پر منحصرہے۔

لیکن امریکا نے اس معاملے کو بھی سیاسی رنگ دے دیاہے اوراپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے برآمدات پرپابندی جیسے اقدامات اختیار کئے ہیں، یہ کسی بھی ملک کے مفاد میںنہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے اس عمل نے عالمی منصفانہ مقابلے کو خطرے سے دوچار کردیاہے اور عالمی اصولوں اور نظام کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ عالمی برادری کو امریکہ کے اس طرز عمل کے بارے میں ہوشیاررہناچاہیے۔