جاپان کے وزیر دفاع کوایران اور امریکا ٰ میں قیام امن کی امید

بدھ 22 مئی 2019 09:50

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) جاپان کے وزیر دفاع تاکیشی ایوایا نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کی امید ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کم افزودہ یورینیم بنانے کی صلاحیت میں چار گنا اضافہ کے ایرانی اعلان کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جاپان کے وزیر دفاع تاکیشی ایوایا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں جلدکمی آئے گی۔اٴْنہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر تبصرے سے انکار کیا۔ ایوایا نے کہا کہ جاپان کے ایران کے ساتھ دوستانہ مراسم ہیں اور جاپان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے ہر ممکنہ کوششں جاری رکھے گا۔