فرانس کے لوور میوزیم میں خانہ کعبہ کے کلید و قفل کی نمائش، لاکھوں عقیدت مندوںکی زیارت

بدھ 22 مئی 2019 10:45

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قائم ’’لوور‘‘ عجائب گھرمیں حال ہی میں خانہ کعبہ کے ایک تاریخی قفل اور اس کی کلید زائرین کے سامنے نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق میوزیم کے اسلامی تہذیب ہال میں لگائی گئی نمائش کو بڑی تعداد میں زائرین نے دیکھا۔ خانہ کعبہ کے قفل اور اس کی کلیدوں کی تاریخ بہت طویل ہے۔

(جاری ہے)

ہر مسلمان فرمانروا نے خانہ کعبہ کے دروازوں پر تالے لگانے اور ان کی چابیاں تیار کرانے کو اپنے لیے باعث اعزاز سمجھا۔ خانہ کعبہ کلید برداری کا اعزاز بنی شیبہ کے خاندان کو حاصل ہے اور صدیوں سے بنی شبہ ہی کلید کعبہ اپنے پاس رکھتے ہیں۔صرف کلید کعبہ یا اس کے دروازوں کے قفل ہی حکمرانوں کی توجہ کا مرکز نہیں رہے بلکہ کعبے کے ایک ایک حصے اور ایک ایک جز کی حفاظت کرتے رہے ہیں۔ اس وقت دنیا کے مختلف عجائب گھروں میںکلید کعبہ اور قفل کعبہ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :