جاپان کے فاضل تجارتی حجم میں اپریل کے دوران 90 فیصد سے زیادہ کی کمی

بدھ 22 مئی 2019 10:50

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) جاپان کے مجموعی فاضل تجارتی حجم میں اپریل کے دوران برآمدات میں کمی آنے کے باعث 90 فیصد تک کم ہو گیا تاہم امریکا کے ساتھ فاضل تجارتی حجم میں اپریل میں 17.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

جاپان کے محکمہ کسٹمز اور شماریات سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے مجموعی فاضل تجارتی حجم میں اپریل کے دوران برآمدات میں کمی آنے کے باعث 90.3 فیصد سے 60.4 بلین ین ( 550 ملین ڈالر)کمی آئی تاہم اسی ماہ امریکا کے ساتھ فاضل تجارتی حجم میں 723.2 بلین ین ( 6.5 بلین ڈالر) اضافہ ہوا جس کی وجہ گاڑیوں،چپ سازی کے آلات اور چھوٹے طیاروں کی برآمد میں اضافہ ہونا ہے۔

مارچ کے دوران جاپان کے امریکا کے ساتھ فاضل تجارتی حجم میں 10 فیصد جبکہ فروری میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔دوسری طرف جاپان کے چین کے ساتھ فاضل تجارتی حجم میں مسلسل 13ویں کمی آ رہی ہے اپریل میں یہ حجم 318.3 بلین ین( 2.9 بلین ڈالر) پر آگیا جبکہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ ٹریڈ سرپلس میں 96.7 فیصد سے 3.4 بلین ین کمی ریکارڈ کی گئی۔