شہباز شریف کی خفیہ شادی کا گواہ سامنے آ گیا
سابق رکن صوبائی اسمبلی نے شہباز شریف کی شادی میں بطور گواہ کردار ادا کیا،شادی کن حالات میں ہو رہی تھی؟ چوہدری غلام حسین نے بڑا دعویٰ کر دیا
مقدس فاروق اعوان بدھ 22 مئی 2019 11:09
(جاری ہے)
شہباز شریف اور گواہ کے درمیان اس سے قبل ہونے کی والی گفتگو تحریری شکل میں ہو رہی تھی۔
جب کہ دوسری جانب سیدہ کلثوم حئی نے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف سے خفیہ شادی کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میں یہ بات واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میری کبھی شہباز شریف سے کوئی شادی نہیں ہوئی۔میری زندگی میں ایک ہی بار شادی ہوئی جوکہ مسٹر طارق عباس قریشی سے ہوئی ،جن سے میرے تین بچے بھی ہیں۔1999ء میں ہماری شادی ہوئی جبکہ 2012 میں علیحدگی ہو گئی تھی۔کلثوم حئی کا کہنا تھا کہ اس کے بعد اس کے علاوہ زندگی میں میری کبھی دوبارہ شادی نہیں ہوئی۔کلثوم حئی کا کہنا تھا کہ میں اس قسم کی خاتون نہیں ہوں جو خفیہ شادی کرے۔کلثوم حئی اس سے قبل شہباز شریف سے خفیہ شادی کا انکشاف کرنے والے سینئیر صحافی و تجزیہ کارچوہدری غلام حسین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر چکی ہیں۔ سیدہ کلثوم حئی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بے باک پروگرام میں چوہدری غلام حسین ، سعید قاضی، عارف حمید بھٹی اور صابر شاکر نے سراسر جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اس معاملے پر قانونی کارروائی کروں گی۔یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے شہباز شریف کی سیدہ کلثوم حئی سے خفیہ شادی کا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سیدہ کلثوم حئی جو کہ ایک بہت اچھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، جب وہ سیکرٹریٹ میں تھیں تو ان کی پروموشن کی گئی تھی اور ان کی پاور میں بھی کافی اضافہ کیا گیا تھا کہ وہ کئی سینئیر افسران کو گھنٹوں اپنے آفس کے باہر بٹھائے رکھتی تھیں۔ پھر اچانک وہ منظر سے غائب ہو گئیں تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.