تحصیل کندیا میں گاڑی کے حادثہ میں 2 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی

بدھ 22 مئی 2019 12:20

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) کوہستان کی تحصیل کندیا میں گاڑی کے حادثہ میں 2 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گبریال سے داسو جانے والی ڈاٹسن گاڑی دانش کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ایک خاتون اور مرد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں نور باز ولد بہکو اور زوجہ مصر خان شامل ہیں۔ مقامی افراد نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر آر ایچ سی داسو پہنچایا جہاں سے شدید زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں تھانہ کرانگ کا اے ایس آئی بشیر بھی شامل ہے۔