خلیج میں تیل کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ایران ہے. امریکا
بھرپور ردِ عمل سے امریکیوں پر متوقع طور پر ہونے والے حملوں کو روک دیا گیا. مائیک پومپیو
میاں محمد ندیم بدھ 22 مئی 2019 12:35
(جاری ہے)
کانگرس اجلاس میں شرکت سے قبل قدامت پسند ریڈیو میزبان ہگ ہیوٹی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان حملوں کے طریقہ کار اور گزشتہ ایک دہائی کے عرصے میں ہونے والے حملوں پر اگر نظر ڈالی جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کے پیچھے ایران تھا. مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسے اقدامات اٹھاتے رہیں گے جو امریکی مفادات کا تحفظ کریں اور خطے میں ایران کو غلط طرزِ عمل اختیار کرنے سے روکے، جو صورتحال کشیدہ کرنے کا سب سے بڑا خطرہ ہے جیسا کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا. یمن کے حوثی باغیوں جو ایران کے اتحادی ہیں اور امریکی فضائی حملوں کے نشانے پر ہیں نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں کی بڑی پائپ لائن پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس کے بعد اسے عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا. دوسری جانب امریکا کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے رواں ماہ کے اوائل میں خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے امریکی مفادات پر حملہ کیا تو بھرپور قوت سے جواب دیا جائے گا. علاوہ ازیں قائم مقام سیکرٹری دفاع پیٹرک شناہن جنہوں نے اراکین اسمبلی کے ساتھ ساتھ امریکی ملٹری چیف جنرل جوزف ڈنفورڈ کو بریفنگ دی تھی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ردِ عمل سے اثر تو ہوا ہے لیکن خطرہ برقرار ہے. انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہمارے اقدامات بہت محتاط تھے اور ہم نے امریکیوں پر ہونے والے ممکنہ حملوں کو روک دیا ہے. انہوں نے کہ میں یہ کہوں گا کہ ہم ایسے دور میں ہیں جہاں زیادہ خطرہ رہے گا اور ہمارا کام یے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایرانیوں کی جانب سے کوئی غلطی نہ ہو. خیال رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ باراک اوبامہ کے دور میں ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری اختیار کرلی تھی جس میں دیگر ممالک بھی شامل تھے اور اس کے تحت ایران پابندیوں سے استثنیٰ ملنے پر جوہری پروگرام روکنے کا وعدہ کیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.