اوپیک ممالک تیل کی پیداوارکی مقدار کا فیصلہ جون کے اواخر میں کرینگے

بدھ 22 مئی 2019 12:53

اوپیک ممالک تیل کی پیداوارکی مقدار کا فیصلہ جون کے اواخر میں کرینگے
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) تیل کے بڑے پیداواری ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ایران پر امریکی پابندیوں کے اثرات اور عالمی منڈی پر اثر انداز ہونے والے دیگر عوامل کا جائزہ لیتے ہوئے، پیداوار میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ، آئندہ ماہ کریں گے۔اوپیک ممالک اور روس سمیت ان کے اتحادیوں کے وزراء کا اجلاس جدہ میں ہوا۔

ان ممالک نے قیمت بڑھانے کے لئے جنوری سے پیداوار میں کمی شروع کی تھی۔

(جاری ہے)

اس اقدام کے متوقع نتائج نکلے اور اپریل میں خصوصاً قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا جب امریکہ نے ایران پر پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا۔ پیداوار میں کمی جون تک جاری رہے گی۔ اجلاس میں وزراء نے اس کے بعد پیداوار بڑھانے یا نہ بڑھانے پر بات چیت کی۔ انہوں نے پہلے ایران کی صورتحال اور امریکا چین تجارتی تنازعے کے خام تیل کی طلب و رسد پر مرتب ہونے والے اثرات کا بغور جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔اجلاس میں جون کے اواخر میں ہونے والے اوپیک اجلاس میں فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا۔