دانش تیمور کو سوشل میڈیا پر اپنے شو میں لڑکی کو موٹی آنٹی کہنے پر کڑی تنقید کا سامنا

بدھ 22 مئی 2019 13:38

دانش تیمور کو سوشل میڈیا پر اپنے شو میں لڑکی کو موٹی آنٹی کہنے پر کڑی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) اداکار دانش تیمور کو سوشل میڈیا پر اپنے شو میں لڑکی کو موٹی آنٹی کہنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق دانش تیمور نجی ٹی وی پر گیم شو ’’ایسا چلے گا‘‘ میں میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ، انہوں نے اپنے شو کے دوران ایک لڑکی کو موٹی آنٹی کہنے پر اور اس لڑکی کا مسلسل مذاق اڑانے پر ان کو انسٹا گرام پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

موٹی آنٹی کو مخاطب کرنے والی لڑکی کی دوست کا کہنا تھا کہ ان کو اداکار کے اس روئیے سے کافی حیرانگی ہوئی ہے اور انکی دوست دانش کے اس طرح مخاطب کرنے پر گھر آکر شدید پریشان ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا بطور اداکار اور میزبان ان کو اپنے مہمان کے ساتھ ایسا رویہ نہیں اپنانا چاہیے تھا اور ان کا مذاق نہیں بنانا چاہیے تھا جس پر باقی فالووز کے بھی اس لڑکی حمایت کرتے ہوئے اداکار کو غلط قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :