ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع بنوں کے عوام کیلئے افطار دسترخوان کا انعقاد

بدھ 22 مئی 2019 13:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع بنوں کے عوام کیلئے افطار دسترخوان کا انعقاد کیا گیاکمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق، ڈپٹی کمشنر بنوں عطا الرحمن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان، اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو ہدایت اللہ خان نے ضلع بنوں کے عوام کیساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیمبر آف کامرس کے صدر شاہ وزیر خان،انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک مقبول خان،انجمن تاجران کے ضلعی جنرل سیکرٹری غلام قیباز خان،لیدر اینڈ شوز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی خان، مصالہ، منڈی کے صدر حاجی شیر علی خان،تیل منڈی کے صدر اور انجمن تاجران کے ضلعی جائنٹ سیکرٹری فرمان نیاز ڈرائی فروٹ منڈی کے صدور اور مشرانوں نے اپنے دکانوں کے سامنے دسترخوان سجانے اور انتظامی کام میں مدد کی ‘اس موقع پرکمشنر بنوں عادل صدیق، ڈپٹی کمشنر عطا الرحمن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان ہمیں اخوت، بھائی چارے، صبر اور ایکدوسرے کیساتھ احسان کا درس دیتا ہے ۔