بریگزٹ کا آخری موقع، برطانوی وزیراعظم کی لیبر پارٹی سے تعاون کی اپیل

بدھ 22 مئی 2019 13:56

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ بریگزٹ کے آخری موقع کے طور پر حکومتی بریگزٹ معاہدے کی حمایت کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لیبر پارٹی کو یہ پیشکش بھی کی ہے کہ وہ اس بارے میں ممکنہ رائے شماری پر بھی تیار ہو سکتی ہیں کہ آیا برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے موضوع پر ملک میں ایک نیا عوامی ریفرنڈم کرایا جانا چاہیے۔ تھریسا مے نے یہ بات اپنے اس خط میں کہی جو انہوں نے لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کو گزشتہ روز لکھا، جس میں برطانوی حکومت کے یورپی یونین کے ساتھ طے شدہ بریگزٹ معاہدے کے لیے حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :