قومی ٹیم عمر اکمل اور کامران اکمل کی کمی محسوس کرےگی:اقبال قاسم

سرفراز احمد کو چاہئے کہ وہ فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے رنز سکور کرنےکی کوشش کریں :سابق چیف سلیکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 مئی 2019 13:58

قومی ٹیم عمر اکمل اور کامران اکمل کی کمی محسوس کرےگی:اقبال قاسم
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی 2019ء) سابق چیف سلیکٹر اور اپنے دور کے بہترین لیفٹ آرم سپنر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف سیریز کے دوران کاہلی یا غفلت کا شکار نہ ہوں کیونکہ پریکٹس میچوں میں کامیابی الگ بات مگر ابھی ان کا حقیقی امتحان ہونا باقی ہے۔اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے ابتدائی تینوں پریکٹس میچوں میں کامیابی حاصل کر کے دورے کا عمدگی سے آغاز کیا جس پر ہیڈ کوچ اور کپتان نے سکون کا سانس لیا ہوگا لیکن ان میچوں میں کامیابی پر زیادہ خوشی کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ مقابلے سے بھرپور نہیں کہے جا سکتے اور پاکستانی ٹیم کو یاد رکھنا چاہئے کہ اسے اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے کسی بھی موقع پر ریلیکس نہیں ہونا ہے جیسا کہ ماضی میں بھی دیکھا جا چکا۔

(جاری ہے)

سابق سپنر کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم بہت اچھی دکھائی دے رہی ہے جسے بڑے میچوں سے قبل ضروری مشق کا موقع بھی مل چکا ہے اور بابر اعظم کی اچھی فارم کے علاوہ دیگر کھلاڑی بھی عمدگی سے کھیل رہے ہیں تاہم کپتان سرفراز احمد کو چاہئے کہ وہ فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے رنز سکور کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اس سے ٹیم کا اعتماد مزید بڑھ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم عمر اکمل اور کامران اکمل جیسے بیٹسمینوں کی کمی محسوس کرےگی جو کسی بھی پوزیشن پر کھیل سکتے ہیں اور انہیں اچھا تجربہ بھی حاصل ہے اور اگر وہ سلیکٹر ہوتے تو دونوں کو کبھی نظر انداز نہ کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ اگرچہ شاداب خان کے برے متبادل نہیں لیکن نوجوان لیگ سپنر کی بالکل الگ بات ہے جو گرین شرٹس کا سرمایہ اور منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔اقبال قاسم کے مطابق محمد حسنین میں حقیقی فاسٹ باﺅلر کی جھلک محسوس ہوتی ہے لیکن وہ میگا ایونٹ کیلئے قدرے ناتجربہ کار ہیں کیونکہ ہر ٹیم اس موقع پر بہترین پلیئرز چاہتی ہے اور اس پہلو کے پیش نظر انہیں کھلانے کی جلدی نہیں کرنا چاہئے تھی۔ 

متعلقہ عنوان :