حکومت مچھلی پال حضرات کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے

بدھ 22 مئی 2019 14:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) محکمہ ماہی پروری کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت مچھلی پال حضرات کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے تاکہ یہ افراد مچھلی کا گوشت پیداکرکے ملکی ضروریات میں معاون ثابت ہو سکیں۔ انہوںنے کہاکہ مچھلی کاگوشت زود ہضم ہونے کے ساتھ ساتھ شوگر اور دل کے امراض کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خوشحال پاکستان کیلئے محنتی کسانوں اور مویشی پال افراد کے ساتھ ساتھ مچھلی پال حضرات کی کاوشیں لائق تحسین ہیں لیکن روایتی ذرائع پر انحصارکے باعث وہ اپنی آمدنی میں اضافہ نہیں کر پارہے۔ انہوںنے بتایاکہ محکمہ نے فش فارمرز کیلئے مختلف سہولیات اور تکنیکی مشاورت کاآغاز کردیاہے جس کے باعث مچھلی فارموں سے زیادہ سے زیادہ مچھلی کی پیداوار حاصل کی جاسکے گی۔ انہوںنے کہاکہ ایسی بیکار ، بنجر ،کلراٹھی ، ناقابل کاشت زمینیں جو کسی استعمال میں نہیںوہاں محکمانہ سفارشات کے تحت مچھلی فارم بنا کر اپنی آمدنی میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں محکمہ کی ویب سائٹ www.punjabfisheries.gov.pk سے بھی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :