نیب راولپنڈی نے جعلی بینک سیکنڈل میں ملوث ملزمان خورشید انور جمالی، سید آصف محمود اور سید عارف علی کو گرفتار کر لیا

بدھ 22 مئی 2019 15:07

نیب راولپنڈی نے جعلی بینک سیکنڈل میں ملوث ملزمان خورشید انور جمالی، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے جعلی بینک سیکنڈل میں ملوث ملزمان نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ خورشید انور جمالی، چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز ٹیکنومین کائنیٹک پرائیویٹ لمیٹڈ سید آصف محمود اور نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹرسید عارف علی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان پر سندھ نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے منصوبوں میں میسرز ٹیکنومین کائنیٹک پرائیویٹ لمیٹڈاور دیگر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا الزام ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز ٹیکنومین کائنیٹک پرائیویٹ لمیٹڈ سید آصف محمود نے نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ خورشید انور جمالی اور نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹرسید عارف علی سے ملی بھگت کر کے خورد برد اور منی لانڈرنگ کی جس سے قومی خزانہ کو 16ملین ڈالر کا نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :