Live Updates

طلال چوہدری فردوس عاشق اعوان پر تنقید کرتے ہوئے اخلاقیات بھول گئے

خاتون کے بارے میں نازیبا ریمارکس پر مریم نواز خاموش کیوں؟۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی طلال چوہدری پر کڑی تنقید،مریم نواز سے ایکشن لینے کا مطالبہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 22 مئی 2019 14:44

طلال چوہدری فردوس عاشق اعوان پر تنقید کرتے ہوئے اخلاقیات بھول گئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2019) طلال چوہدری فردوس عاشق اعوان پر تنقید کرتے ہوئے اخلاقیات بھول گئے۔سوشل میڈیا پر صارفین سے آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے اہم رہنما طلال چوہدری نے ایک بیان میں مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے نامناسب اور نازیبا کلمات کہے تھے ۔انہو ں نے کہا کہ ہ ’اگر فردوس باجی کا منہ دھو کر ان کا میک اپ اتار دیا جائے تو نیچے سے فردوس خان نکل آئے گا‘۔

اس بیان کے بعد طلال چوہدری پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ایک صارف نے کہا کہ مریم نواز کو خواتین کے بارے میں دئیے گئے طلال چوہدری کے نا مناسب بیان پر ایکشن لینا چاہئیے۔ایسے لوگ ان کی جماعت کو اور ان کے بیانیے کی تباہی کا سبب بنیں گے۔

(جاری ہے)

اگر ایک خاتون کے بارے میں گالم گلوچ کی جائے تو دوسری خاتون کو اس پر لازماََ ایکشن لینا چاہئیے۔

ایک صارف نے کہا کہ اگر ملک کا سابق وزیر ایسی زبان استعمال کرے گا تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔طلال چوہدری کو اپنے بیان پر عوام کے سامنے معافی مانگنی چاہئیے
وفاقی وزیر علی زیدی نے طلال چوہدری کو جوکر قرار دے دیا
ایک صارف نے کہا کہ معذرت کرنا بھی اب ایک مذاق بن گیا ہے۔

پہلے دل میں جو آیا بول دیا اور بعد میں کہا میں معذرت کرتا ہوں۔آج کل ہر کوئی اسی راستے پر چل پڑا ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ ٹیپیکل سیاسی جماعتوں کا لیول ہے اور مریم نواز کی تربیت ہے
۔اس کے علاوہ سابق وزیر احسن اقبال نے طلال چوہدری کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے بارے میں دیے گئے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ احسن اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں سیاسی مخالفتوں کو ذاتی جنگ نہیں بنانا چاہیے اور یہ دیکھے بغیر کہ خاتون کا تعلق کس جماعت سے ہے اس کی عزت کرنی چاہیے۔ احسن اقبال نے ٹویٹر پیغام میں لیکھا کہ وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے معافی مانگتے ہیں کیونکہ ’وقار‘ ان کے لیڈر میاں نواز شریف کی میراث ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات