مزدور ڈے نمائشی کرکٹ میچ، پی ایس بی یونین الیون نے ڈی جی پی ایس بی الیون کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

بدھ 22 مئی 2019 15:07

مزدور ڈے نمائشی کرکٹ میچ، پی ایس بی یونین الیون نے ڈی جی پی ایس بی الیون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) پی ایس بی ایمپلائز یونین کے زیراہتمام مزدور ڈے کے حوالے سے کرکٹ کے نمائشی میچ میں پی ایس بی یونین الیون نے ڈی جی پی ایس بی الیون کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ پی ایس بی یونین الیون کے صداقت عباس مین آف دی میچ قرار پائے۔ میچ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کئے۔

اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سہولیات) آغا امجد اللہ، پی ایس بی ایمپلائز یونین کے صدر غلام تقی بوسن، چیئرمین چوہدری غلام رسول اور سکیورٹی آفیسر کیپٹن (ر) ملک محمد اشرف کے علاوہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین اور شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب منصوعی روشنیوں میں جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈی جی الیون کے کپتان فرمان خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پی ایس بی یونین الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے، علی نواز نے 21 رنز، حبیب الرحمن نے 16 رنز، شاہد عباس نے 8 رنز، ندیم بھٹہ نے 7 رنز اور غلام دستگر نے 5 رنز بنائے۔ صداقت عباس، غلام تقی بوسن اور ذوالفقار چھٹہ نے دو، دو جبکہ شاہد وزیر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پی ایس بی یونین الیون نے مطلوبہ ہدف 8 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

صداقت عباس نے 23 رنز، ذوالفقار چھٹہ نے 15 رنز، مہر علی نے 13 رنز بنائے جبکہ حافظ احمد اور عارف نواز بالترتیب 9 اور 6 رنز بنا سکے۔ علی نواز نے دو جبکہ حامد خان، شاہد اور حبیب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے دوران امپائرز کے فرائض آغا صمد خان اور مطیع اللہ نیازی نے جبکہ سکورر کے وجہیہ اللہ بخاری نے انجام دیئے۔