تین ماہ کے دوران پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کے ایس ای 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 22 مئی 2019 14:59

تین ماہ کے دوران پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مئی 2019ء) : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسری روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں شروع ہوا تو سارا دن مثبت زون میں ہی ٹریڈ نظر آئی۔جب کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی دو گھنٹوں کے دوران کاروبار میں شدید تیزی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ کے ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 1036 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 3 4 ہزار 478 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔جب کہ گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںپیر کو اتارچڑھائو کے باجوود مجموعی طور پرکاروبار حصص میںتیزی کا رجحان رہا،حکومتپاکستان کی جانب سے نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ (این آئی ٹی) کے تحت 20 ارب روپے کے فنڈ کے اعلان کے بعد حصص مارکیٹ میں بہتری دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 83.92پوائنٹس اضافے سے 33250.54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 60.34فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 24ارب87کروڑروپے سے زائدبڑھ گیااورکاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت83.11فیصدزائدرہا۔

(جاری ہے)

تاہم اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتے دیکھی گئی اور ابتدا میں ہی800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںپیر کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اورملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری، فروخت کے دباؤاور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32354پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، فوڈز،کیمیکلز، سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر33322پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا بعد میں مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا لیکن تیزی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس83.92پوائنٹس اضافے سے 33250.54 پوائنٹس پر بندہوا۔