اداکار شان شاہد بھی ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آ گئے

ڈالر واپس کر دیں اور پاکستانی رقم لیں خواہ اس کی تعداد تھوڑی ہی کیوں نہ ہو، ہماری کرنسی ہمارا فخر ہے،ہم ایک دوسرے سے عدم اتفاق کرتے ہیں تو کوئی بات نہیں لیکن اپنے مستقبل اور بقا پر ہمیں ایک ہونا چاہئیے۔ شان شاہد

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 22 مئی 2019 15:26

اداکار شان شاہد بھی ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آ گئے
اسلام ْآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2019ء) ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جس کے پیش نظر عوام میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈالر کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمت کو دیکھتے ہوئے عوام نے پاکستانی روپے کو عزت دینے اور ڈالر کا استعمال ترک کرنے کی ایک تحریک کا آغاز کیا جس کے تحت عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے پاس موجود ڈالرز کو مارکیٹ میں فروخت کر دیں اور تمام کاروبار اور لین دین صرف پاکستانی روپے میں ہی کریں۔

اور اب معروف اداکار شان شاہد بھی ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔شان شاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی روپیہ خریدا جائے خواہ چھوٹی رقم ہی کیوں نہ ہو۔

(جاری ہے)

اس سے شروعات کی جائے۔مثلا50، 100ڈالر سے شروع کرتے ہوئے اس کے بدلے پاکستانی روپے حاصل کریں۔اور اس موقع پر کوئی سوال نہ کریں کیونکہ یہ اییک مشترکہ مسئلہ ہے جو اب خطرہ بن چکا ہے۔

ہم ایک دوسرے سے عدم اتفاق کرتے ہیں تو کوئی بات نہیں لیکن اپنے مستقبل اور بقا پر ہمیں ایک ہونا چاہئیے۔
شان شاہد نے یہ بھی کہا کہ ہماری کرنسی ہمارا فخر ہے ہم ہر جو معاشی حملے ہو رہے ہیں وہ ہماری آزادی اور زندہ رہنے کے حق کے لیے ایک چینلج ہیں۔اس جنگ میں ہمیں معاشی سپاہی بن کر اپنے روپے کا دفاع کرنا ہے۔ ۔
شان شاہد نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے اس ہیش ٹیگ #buybackpakRs کے ذریعے سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ ڈالر واپس کر دیں اور پاکستانی رقم لیں خواہ اس کی تعداد تھوڑی ہی کیوں نہ ہواس پیغام کو شئیر کر کے آگے بڑھائیں۔

اسی مہم کے تحت گذشتہ روز گوجرانوالہ کے ایک رہائشی نوجوان نے پاکستانی روپے کو عزت دینے کے لیے اپنے پاس موجود تمام ڈالرز کو آگ لگا دی ۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ کہ میں نے یہ سب روپے کی عزت بڑھانے کے لیے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :