لارا مسارو کا برٹش اوپن سکوائش میں شکست کے ساتھ انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر

بدھ 22 مئی 2019 15:58

لارا مسارو کا برٹش اوپن سکوائش میں شکست کے ساتھ انٹرنیشنل کیریئر اختتام ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) سٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن لارا مسارو کا برٹش اوپن ٹورنامنٹ میں شکست کے ساتھ ہی انٹرنیشنل سکوائش کیریئر اختتام پذیر ہو گیا، انہیں برٹش اوپن دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

35 سالہ مسارو نے 2014ء میں عالمی ٹائٹل جیت کر 15 برس بعد پہلی برطانوی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور بعدازاں 2016ء میں انہوں نے دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

مسارو نے انٹرنیشنل سکوائش کو خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی کامیابیوں پر فخر ہے، اس طریقے سے کیریئر ختم کرنے پر مایوس ہو رہی ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ یہ سکوائش سے کنارہ کشی کا صحیح وقت ہے۔ واضح رہے کہ مسارو نے رواں ماہ کے شروع میں برٹش اوپن کے بعد انٹرنیشنل سکوائش سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :