وہاڑی:زکریا ٹاون میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورکی غفلت دادی اور پوتے کی جان لے گئی

ٹرالی کی ٹکرسےددیوار گر پڑی جس کے نیچے دب کر دونوں جاں بحق ہو گئے، ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 22 مئی 2019 15:47

وہاڑی:زکریا ٹاون میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورکی غفلت دادی اور پوتے کی جان ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،22 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حسین رجانہ) وہاڑی کے علاقے زکریا ٹاﺅن میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ زکریا ٹاون میں شبیرنامی شخص کے گھر اینٹیں اتارنے کیلئے آنے والاٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی غفلت سے بے قابو ہوکرایک گھرکی دیوار سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث دیوار کے ساتھ بیٹھی 55 سالہ نیامت بی بی اوراس کا 3سالہ پوتاعبداللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے دونوں نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے۔جبکہ اس حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔