Live Updates

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے مابین ملاقات

ملاقات کے دوران ملک کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاک فوج کے پیش ورانہ امور اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 22 مئی 2019 15:51

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے مابین ملاقات
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی 2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملک کے سکیورٹی امور پر بات چیت کی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ملک کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس کے علاوہ پاک فوج کے پیش ورانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی آج ہونے والی ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم اور آرمی چیف ملاقات میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات